سکھر (نمائندہ جسارت) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے رواں سال بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، سندھ حکومت اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے، لہٰذا مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام تر حفاظتی انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیے جائیں تاکہ بارشوں کے دوران بروقت پانی کی نکاسی ہوسکے۔