پیپلز پارٹی کا خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

97

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے رکن اسمبلی غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ کے گزشتہ بجٹ اجلاس میں پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے، سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں،تاکہ کہ وہ بھی اجلاس میں شرکت کر کے اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کر سکیں۔