گندم کی خریداری کا سرکاری ہدف پورا کیا جائے، کمشنر سکھر

128

سکھر( نمائندہ جسارت) کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے گندم کی دیگرصوبوں میں منتقلی کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کا سرکاری ہدف پورا کیا جائے دیگر صوبوں میں گندم ہر گز اسمگل نہیں ہونی چاہیے۔ ایسی ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں گندم کی خریداری کے ٹارگٹ اور دیگر صوبوں میں منتقلی کے روک تھام کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور، ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کیپٹن (ر) خالدسلیم، ڈائریکٹر خوارک سکھر رفیق راجپراور دیگر نے شرکت کی ۔کمشنر سکھر ڈویژن نے کہا کہ گندم کی خریداری کے لیے سرکار کی جانب سے مقررہ ہدف پورا کیا جائے اور دیگر صوبوں میں ہر گز منتقل نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چوکیاں قائم کرکے عملہ مقرر اور عملے کی فہرست دی جائے جبکہ غیر حاضر اور لاپروائی کرنے والے عملے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے۔