شہبازشریف کا بلاول کوفون، آ ل پارٹیز کانفرنس پرمشاورت

202

اسلام آباد(آن لائن )قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کوٹیلی فون کیا ہے ۔ دونوں رہنماوَں نے آ ل پارٹیز کانفرنس کے انعقادپرمشاورت کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اے پی سی کی تاریخ اوراس میں زیرغورآنیوالے نکات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ بلاول زرداری نے شہبازشریف کی صحت سے متعلق دریافت کیااورخیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا ۔ شہبازشریف نے سابق صدرآصف زرداری کی صحت کیلیے نیک تمناوَں کا اظہار کیا ۔