انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک فوج کے سربراہ یاشار گلیر نے روسی ہم منصب جنرل والیری گراسیموف سے ٹیلی فون پر لیبیا کے بحران پر بات چیت کی۔ دونوں عہدے داروں نے گفتگو کے دوران شام اور لیبیا میں سیکورٹی کی تازہ صورت حال اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب ترک صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ انقرہ لیبیا کی منتخب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبی حکومت کی درخواست پر گزشتہ برس دسمبر میں فوجی تعاون اور سلامتی کا سمجھوتاکیاتھا،جس پر انقرہ اب بھی کاربند ہے۔