عبدالستار ایدھی کو آج ہم سے بچھڑے چار سال بیت گئے

1351

کراچی: انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو آج ہم سے بچھڑے چار سال بیت گئے۔

انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔

عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے۔

عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔

عبدا؛ستار ایدھی نے اپنی خدمات کا آغاز 1951 میں ایک ڈسپنسری قائم کرکے کیا۔ عبد الستار ایدھی نے صرف 5000 روپے کے ساتھ اپنا پہلا فلاح و بہبود مرکز قاٗئم کیا اور پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا۔

عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علالت کے باعث 8 جولائی 2016 کو خالق حقیقی سے جاملے تھے۔ آج ان کی چوتھی برسی ہے۔