اسلام آباد(آن لائن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی کورونا مثبت
آنے کی خبر سن کو تشویش ہوئی ان کی تندرستی اور جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں ۔ امید ہے وزیر خارجہ جلد صحت یاب ہوں گے اور ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گا ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا دعائیہ پیغام روسی سفارتخانے کے ذریعے موصول ہوا ہے