سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں پولیس کے چھاپے، 7 ملزمان گرفتار

186

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی کے کرائم اور منشیات کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کرنے کے بعد سانگھڑ کے مختلف علاقوں کی پولیس ایکشن میں مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کے بعد ایس ایچ او تعلقہ تھانہ ٹنڈو آدم قلندر بخش زرداری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف راجپوت کو 30 لیٹر مقامی طور پر بنا ہوا ٹھرا برآمد کر کے مقدمہ کرائم نمبر 40۔2020 us 3/4 داخل کردیا۔ دوسری جانب ایس ایچ او سنجھورو قادر بخش سولنگی نے کارروائی کرتے ہوئے اسد اللہ بروہی کو چار سو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 55 .2020 u.s 9B داخل۔ قادر بخش نے ایک اور چھاپا مار کارروائی میں گلاب تالپور نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بیس لیٹر ٹوکسک لقوڈ برآمد کرکے ایف آئی آر داخل کردی۔ایس ایچ او شاہ پر چاکر رائو واجد نے یاسین بردی نامی شخص کو گرفتار کیا جو پولیس کو کیس نمبر 40 2020 us 392 34 ppc میں مطلوب تھا جس سے پولیس نے چنگ چی پھٹا موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمدکرلیا جبکہ ٹنڈوآدم سٹی تھانے کے ایس ایچ او صغیر حسین نے کارروائی کرتے ہوئے جواری سائیںداد منگریو، جاوید چانھیو اورانور خلجی کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 155 2020 u.s 5 درج کرلیا۔