اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں پھر فاصلے بڑھنے لگے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کی تجویز پر پی پی کی قیادت کو مسلم لیگ (ن )کے جواب کا انتظار ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بلاول مسلم لیگ ن کی قیادت کے رویے سے مایوس ہوگئے ہیں‘ ن لیگ کی قیادت پیپلز پارٹی سے رابطوں سے گریزاں ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے کے باوجود کسی اہم لیگی رہنما نے بلاول سے رابطہ بھی نہیں کیا اور ن لیگ کی سرد مہری کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے متبادل حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے باوجود بلاول سے رابطہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول نے پارٹی کی لیڈرشپ کو متبادل حکمت عملی کی ہدایت کردی ہے جس کے تحت پیپلز پارٹی حکومت مخالف سرگرمیوں میں اضافہ کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔