سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس حکومت اور عمران خان کا ایک لمحہ بھی بھاری پڑ رہا ہے،اب مائنس ون نہیں پورا 160 ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس نے کبھی ٹیکس نہیں دیا وہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں جب کہ ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے والے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی غیر جمہوری قوت کو نہیں آنے دیں گے، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر عمران خان کا ایک لمحہ بھی اب ناگزیر ہے، مائنس ون یا ٹونہیں بلکہ پورا 160 ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرول کاجو بحران رہا اس پر کوئی پوچھنے والا نہیں، کرپشن کا الزام نہیں لگتا مگر لوگوں نے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا، ہمارے پانچ سال آپ کے سامنے ہیں، کسی چینل یا کسی اینکر کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ؟ ہم حصول اقدار کے لیے نہیں کام کرتے۔