دنیا بھر میں کورونا کا پھیلائو ، ایران میں نئی لہر ماسک لازمی قرار

153

 

واشنگٹن/ ماسکو/تہران /نئی دہلی / روم /پیرس (خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی سطح پر متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 5لاکھ 35 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، برازیل اور روس سرفہرست ہیں۔ امریکا میں اس عالمی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار سے بھی زاید ہو چکی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس کے دوسری لہر کے بعد ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ادھر بھارت میں ایک روز میں مزید 420اموات اور 23ہزاور سے زاید نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں 24گھنٹوں کے دوران 523اموات اور 30ہزار سے زاید نئے مریض سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب برطانیہ میں 3 ماہ کے لاک ڈائون کے بعد تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئیں ۔مساجد میں محدود تعدادکے ساتھ نماز کی اجازت ہوگی