اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا مظہر ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں اٹارنی جنرل نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور ان کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کے 30جون2020ء کے آرڈر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ عدلیہ کی دی گی ابزرویشن کا احترام کرتی ہے، معزز ہائیکورٹ کی رائے مناسب ہے، اس
حوالے سے متعلق قائمہ کمیٹی براے توانائی سے پہلے ہی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ بجٹ سیشن میں حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور عوام کو درپیش مسائل کے کو اٹھایا گیا۔