جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا، شاہ محمود

99

راولپنڈی (صباح نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کو جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال ہوگا جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہفتے میں 3 روز موجود رہیں گے۔ تحریک انصاف کے پارٹی منشور میں کیے گئے وعدوں کے مطابق جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا ہوگا۔