اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، گوادر پورٹ اور شہر کے لیے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔ ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے مکمل ،لانچ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، میگا ائرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی ، گوادر پورٹ اور شہر کے لیے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔