وفاق کا ایران کے ساتھ مغربی سرحد 7روز کیلیے کھولنے کا فیصلہ

179

اسلام آباد /کوئٹہ (آن لائن)وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند ایران کے ساتھ مغربی سرحد کو 7 روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیاوزارت داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں سرحدوں کو کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیااعلامیے کے مطابق گبد، مند ، کٹاگر اور چیدگی کے مقام پر سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سرحدیں آج 5جولائی کی صبح سے معمول کے مطابق کھل جائیں گی ۔وزارت داخلہ کے مطابق کورونا ایس اوپیز اور پروٹوکولز کے تحت ان بارڈرز سے صرف تجارت کی اجازت ہوگی، ان سرحدوں سے صرف درآمدات اور برآمدات کی اجازت ہوگی یہ سرحدیں ہفتے میں ساتوں روز کھلی رہی گی اور تجارت مقررہ وقت پر ہوگی، ان مقامات سے لامحدود ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی واضح رہے کہ ایران میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد تفتان بارڈر کو بند کردیا گیا تھا اور ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کو پاکستان ہاس میں قرنطینہ میں رکھا جارہا تھا۔