لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی تبدیلی کے حوالے سے مائنس ون فارمولہ نہیں بلکہ مائنس پارلیمان فارمولا اپنایا جائے گا کیونکہ ملک میں درپیش بحرانوں کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔ انہوں نے نیوز 24 کے لائسنس کی معطلی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی حکمران سچ برداشت نہیں کرتے تو وہ اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، چینل کی معطلی سے میڈیا ورکروں میں مزید بیروزگاری پھیلے گی۔