لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کی اناج منڈی میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اناج کے تاجر 55 سالا مغیری محلہ کے رہائشی بہرام مغیری کو شدید زخمی کردیا جسے ورثا نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے تاجر دم توڑ گیا۔ اس موقع پر مقتول کے رشتہ دار عبدالحلیم مغیری نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔