نوابشاہ، قومی عزم کے ایک سو دن کے عنوان سے تقریب

268

نوابشاہ (ہینڈ آئوٹ) کورونا وائرس کی وباء سے فرنٹ لائین پر لڑنے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل عملے اور دیگر افراد کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ شہید بینظیر آباد کی جانب سے قومی عزم کے ایک سو دن کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد جنید حمید سموں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف رضا بروہی نے پی ایم سی اسپتال نوابشاہ پہنچ کر کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنید حمید سموں نے کہا کہ ہمارا ملک کورونا جیسی وبا سے گزشتہ ایک سو دن سے لڑ رہا ہے اور اس وبا سے فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل عملہ، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان ہمارے ہیروز ہیں، ضلعی انتظامیہ اور عوام کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔