دادو، مسلح افراد اہلخانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور نقدم رقم لے اڑے

168

دادو (نمائندہ جسارت) تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں دن دہاڑے چوری، ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں، تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کی میر کالونی کے رہائشی علی گوہر نامی شخص کے گھر سے مسلح افراد کی جانب سے ڈکیتی، ڈکیت 6 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے، مسلح افراد نے اسلحہ کے دم پر گھر میں عورتوں اور بچوں کو ایک گھنٹہ تک یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی ڈکیتی کرکے باآسانی فرار ہوگئے، گھر کے مالک علی گوہر چانڈیو نے بتایا کہ 3 مسلح افراد گھر میں داخل ہوکر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور نقد رقم لے کر فرار ہوگئے، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو واقعہ کا نوٹس لیں۔