لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ رحمت پور کی حد بازیگر پل رائس کینال میں نہاتے ہوئے چھٹی کلاس کا طالبعلم 16 سالا نوجوان عقیل ولد سہیل کرٹیو ڈوب گیا، جس کی لاش 24 َگھنٹے گزرنے کے بعد غوطہ خوروں نے نکال کر ورثا کے حوالے کردی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ورثا کے مطابق نوجوان ایک روز قبل رائس کینال میں نہانے گیا جہاں وہ ڈوب گیا جس کی لاش 24 گھنٹوں کے بعد برآمد کی گئی ہے۔