ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) عورتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی ادارے عورت فائونڈیشن کی جانب سے ٹھٹھہ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ عورت فائونڈیش کی جانب سے ٹھٹھہ کی مختلف یوسیز کے حقدار غریب مسکین خواجہ سرائوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی نجمہ، عورت فائونڈیشن جذبہ پروگرام کی کوآرڈینیٹر عائشہ عباسی، سماجی رہنما اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار، ابراہیم، رشید جاکھرو، رحمت چھٹو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے سبب ہر شخص متاثر ہوا ہے، خاص طور پر معذور عورتیں اور خواجہ سرا سخت پریشان ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ان کی مدد کریں، یہ ہی انسانیت ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ایسے لوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں غریب لوگوں کی مدد کریں۔