پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی ” کےہیرو انجن التان کے بعد ایک اور مقبول کردار حلیمہ سلطان کو بھی ٹیم کا حصہ بنائے جانے پر رائے طلب کرلی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی اپنے جوش وخروش اور بڑے ناموں کی شمولیت کے باعث شائقین میں خاصی مقبول ہے ، ایسے میں زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حال ہی میں پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ترکش ڈرامے”ارطغرل غازی ” ہیرو انجن التان کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے سے متعلق رائے مانگی تھی جس پر صارفین نے انہیں ساتھ میں ترک اداکارہ “حلیمہ سلطان” یعنی ایسرابالجیک کو بھی ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا مطالبہ کیا تھا ۔
نمزید پڑھئیے: ترک ڈرامہ”ارطغرل غازی” یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر ہوگا
دلچسپ امر یہ ہے کہ انجن التان اور ایسرا بالجیک ڈرامے کے مداحوں سے ملنے والی محبت کے باعث پہلے ہی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہارکرچکے ہیں۔
WHAT IF #ErtugrulGhazi JOIN PESHAWAR ZALMI AS A BRAND AMBASADOR ❓
— Javed Afridi (@JAfridi10) June 30, 2020
جاوید آفریدی کی ان ٹوئٹس کے بعد صارفین دلچسپ ردعمل کا اظہار کررہے ہیں جبکہ زیادہ تر صارف دونوں کو زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر دیکھنا چاہتے ہیں۔
قبل ازیں پشاور زلمی کیلئے گلوکارہ گل پانڑہ، اداکاہ ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، ثناء جاوید سمیت کئی معروف شخصیت زلمی کے برانڈ ایمبیسڈر رہ چکے ہیں ۔
WHAT IF WE OFFER TO #HalimeSultan AS WELL ❓ https://t.co/DpT0KzNcQv
— Javed Afridi (@JAfridi10) July 3, 2020
واضح رہے کہ ترک ڈرامہ “ارطغرل غازی ” کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے جو کہ 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کے سلسلے پر مبنی ہے ۔