استنبول: ترکی کے مشہور تاریخی مقام گلاٹا ٹاور کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے معروف تاریخی مقام گلاٹا ٹاور کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، گلاٹا ٹاور کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے کی بلائی منزل پر جاکر شہر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے جوکہ سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ اس پر ترقیاتی کام ابھی جاری ہے جبکہ گلاٹا ٹاور کو سیاحوں کیلئے 15 ستمبرکو دوبارہ کھول دیا جائےگا۔
ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں ترک حکومت نے گلاٹا ٹاور کا انتظام استنبول کے بلدیاتی اداروں سے لے کروزارت ثقافت و سیاحت کےسپرد کردیا ہے۔
ترک وزیر برائے سیاحت و ثقافت مہمت نوری ارسوئے کا کہنا ہے کہ ہم گلاٹا ٹاور سے تمام ریسورنٹس اور کیفے ختم کریں گے اور ٹاور کے ہر فلور پر نمائش ہال بنائے جائیں گے۔
گلاٹا ٹاور کی اونچائی 67 فٹ یعنی (200 فٹ) ہے، گلاٹا ٹاور 1348ء میں سلطنت عثمانیہ دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔
گولڈن ہارن کا نظارہ سب سے اوپر دیئے تنگ راستے سے دیکھا جاسکتا ہے، یہ ٹاور شہر کی سب سے بڑی عمارت ہے ،19 ویں صدی کے بعد سے گلاٹا ٹاور میں کئی بار آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے لیکن ترک حکومت مرمت کراکر ٹاور کو بحال کردیا۔ آخری بحالی 1960 کی دہائی میں کی گئی تھی جب اس کی چھت کی تعمیر نو کی گئی تھی۔