رحیم یار خان (اے پی پی) رحیم یار خان میں موٹر ایم 5 پر خوفناک حادثہ، تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، الٹنے کے بعد کار کو آگ لگ گئی، جس کے باعث ماں اور 3 بچے جھلس کر جاں بحق، بچوں کا باپ زخمی ہوگیا۔ حادثے کا شکار خاندان کراچی سے خوشاب جارہا تھا۔ ریسکیو ذرائع مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔