آئے دن ٹرین حادثات پر تشویش ہے،شیخ رشید استعفا دیں،حکومت سندھ

489

کراچی (نمائندہ جسارت)تر جما ن سندھ حکومت اور مشیر قا نو ن و ما حو لیا ت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شیخو پورہ کے قریب شاہ حسین ٹرین اور وین میں تصادم کے نتیجے میں بیس کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ہمیں آئے روز کے ٹرین حادثات پر تشویش ہے۔ انہو ں نے ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر لواحقین سے اظہار ہمدردی کر تے ہو ئے مرنے والوں کی مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ ماضی میں ایک ٹرین حادثے پر متعلقہ وزیر کا استعفا مانگنے والوں کی پرسرار خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اتنی تعداد میں بے گناہ مسافروں کی اموات پر پی ٹی آئی کے نام نہاد لیڈروں نے نجانے اپنے لب کیوں سی لیے ہیں؟انہو ں نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور ہما را مطا لبہ ہے کہ شیخ رشید فوری طور پر وزارت ریلوے کے منصب سے استعفا دیں۔سندھ اسمبلی آڈیٹو ریم میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے تر جما ن سندھ حکومت نے کہا کہ تحریک انصا ف کی نا اہل حکومت نے ہماری قو می ائر لا ئن کے پائلٹوں کے اوپربھی سوالیہ نشان لگا دیا ان کا مستقبل تباہ کردیا اور سمجھ نہیں آرہا ہے پاکستان کے اہم فیصلے کون کررہا ہے ہربات کے لیے صرف یہ کہتے ہیں کریں گے مگر انہو ں نے آج تک کچھ نہیں کیا۔انہو ں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں ملیں اور ادا رو ں سے ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے اور پچاس لاکھ گھربھی نہیں بنے۔انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کے دوست زلفی بخاری کی کیا خدمات ہیں بتایا جائے ان کو نوازا گیا اب زلفی بخا ر ی نے پی ٹی ڈی سی کے ملازمین پر وارکیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف ہمیشہ غلط بیانی کی جاتی ہے مگر پیپلز پا ر ٹی عوامی پا ر ٹی ہے اور عدالتی فیصلو ں کے سامنے سر خم کرتی ہے یہی پیپلز پا ر ٹی کی تاریخ ہے اور ہم سلیکٹڈ حکومت کے سیا ہ کا ر نا مے عوام کے سامنے لا تے رہیں گے