لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) میڈیا میں خبریں نشر کروانے پر بااثر شخص کی جانب سے مبینہ طور پر گاؤں نواب خان لْہر میں کھجوروں کے درختوں کو آگ لگادی گئی جس کے خلاف گاؤں کے رہائشی جانی خان لْہر نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بااثر غلام مصطفی لہر نے اسلحے کے زور پر ہماری سات جریب زرعی زمین پر قبضہ کرلیا ہے احتجاج کرنے اور میڈیا میں خبریں نشر کروانے پر انہوں نے کھجور کے درختوں کو آگ لگادی، حکام انصاف دلائیں۔