سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر کے علاقہ نیو پنڈ احمد نگر کے رہائشیوں کا پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا گیا ،احتجاج میں شہریوں کے ساتھ خواتین اور بچے بھی موجود تھے، اہل علاقہ مظاہرین نے کہا کہ صاف پانی فراہم نہیں کیاجا رہا ہے، گھریلو عام استعمال کے لیے بھی پانی نہیں آ رہا ،اس گرمی میں پانی کے بغیر کیسے رہا جا سکتا ہے، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے حکومت سندھ اور سکھر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے ، احتجاج میں سکھر انتظامیہ اور یوسی چیئرمین کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔