ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن اسکینڈل ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

350

لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں 360 ملین کرپشن اسکینڈل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17جولائی تک توسیع کردی، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، جیل حکام نے کورونا وائرس کے باعث ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نے جعلی وائوچرز کے ذریعے پولیس فنڈز میں 360 ملین فنڈز کی خورد برد کی۔