واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت انصاف نے وینزویلا تیل لے جانے والے 4 ایرانی جہاز ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ وفاقی استغاثہ نے ایرانی آئل ٹینکروں کو ضبط کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق درخواست میں ایرانی جہازوں کو روکنے کے ساتھ تیل کی ترسیل سے ایران کو حاصل ہونے والی آمدنی پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔