سراج الحق و دیگر کا سکھ یاتریوں کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس

418
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق‘ احسن اقبال اور امیر العظیم منصورہ لاہور میں سید منورحسن کی یاد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے فاروق آباد کے قریب سکھ یاتریوں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی سکھ یاتریوں کی کوسٹر کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔