نیوزی لینڈ کے وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا

401

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر مستعفی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر صحت ڈیوڈ کلارک نے لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کرنے اور حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف ردعمل پر تنقید کے بعد اپنے عہدے سے استفعا دے دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جسنڈا آرڈرن نے ڈیوڈ کلارک کا استفعا منظور کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈیوڈ کلارک نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنے خاندان کو ساحل پر لے جا کر لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں 1530 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 18 بعال ہیں۔ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد 1490 ہے۔