سکھر موٹروے پر کار کو حادثہ، ماں اور 3 بچے جاں بحق

545

صادق آباد: ملتان سکھر موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور تین بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سکھر موٹروے پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

کار حادثے کا شکار ہوئی اور الٹتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

حادثے میں خاتون اور اس کے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی خاتون کا شوہر چلا رہا تھا جسے شدید زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ کراچی سے خوشاب جارہے تھے۔