لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن صرف ڈھونگ اور دھوکا تھا، چینی چور کو لندن بھگا دیا گیا،قلت برقرار ہے، قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی مافیا عمرانخان ہر روز عوام کی جیب پر ڈاکا ڈال رہے ہیں، نئے پاکستان میں قوم کو دونوں ہاتھوں سے مسلسل لوٹا جا رہا ہے اور چینی کی قلت بھی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ تک پاکستان کی عوام 52 روپے کی بجائے 92 روپے کلو چینی خرید رہی ہے ،78 روپے 33 پیسے سے زائد پر چینی خریدنے والے ظالموں نے عوام کا نہیں سوچا،چینی چور عمران مافیا 60 روپے کی چینی خرید سکتا تھا چینی چور عمران مافیا نے اپنے چوروں کو لندن روانہ کر دیا ہے اور آج تک عوام کی چینی چوری ہو رہی ہے۔