چینی مافیا کیخلاف کارروائی سے قیمت مزید بڑھنے سے رک گئی ‘ اسد عمر

138

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو سمجھتے ہیں عمران خان کو ہٹا کر خودآجائیں گے وہ سیاست نہیں جانتے، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے ‘اپنامشن پوراکریں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہویہ خبریں چلتی رہتی ہیں کہ حکومت جانیوالی ہے، کرپشن کرنیوالوں کیخلاف جنگ لڑی جارہی ہے توایسی باتیں ہوتی رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیٹس کو کے خلاف لڑ رہے ہیں اس لیے ان پر تنقیدکی جارہی ہے، شوگرمافیا کیخلاف ایکشن لیاجس کی وجہ سے مزیدقیمت بڑھنے سے رک گئی، شوگرتحقیقاتی رپورٹ پربھی اپوزیشن نے
بہت قیاس آرائیاں کیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اس وقت ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔