لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو عمران خان کے سوا ہر آپشن قبول ہے،عمران خان عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکے ہیں،پاکستان ہماری ماں ہے اور اس کے ادارے دھرتی ماں کے زیورات ہیں،میں اپنی دھرتی ماں کے زیورات کسی صورت فروخت نہیں ہونے دوں گا،پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،ریاست کے اداروں کو
خریدنے والے خبردار رہیں، پی پی پی اقتدار میں آکر فروخت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیگی۔جمعرات کو بلاول زرداری کی سربراہی میں سول ایوی ایشن ،پی آئی ای یونین کے نمائندوں اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے الگ الگ ویڈیو لنک اجلاس ہوئے، بلاول زرداری نے کہا کہ سیکشن 29 کے خاتمے کے لیے سول ایوی ایشن یونین کے ساتھ ہیں،پاکستان کے ائرپورٹس کو سیکورٹی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں،ائرپورٹس کی فروخت ملک میں سیکورٹی کو دا پر لگادے گی۔