شیخوپورہ کے قریب ٹرین حادثے میں 15 سکھ یاتری ہلاک

1047

کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو شیخوپورہ  کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، مسافروں سے بھری ویگن ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 15 افراد  ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے قریب  بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر پیش آیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھری ویگن تیزر فتار  ٹرین کی زد میں آگئی جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے حادثے میں  15 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ویگن میں سکھ یاتری سوار تھے اور یاتری روڈ پر ریلوے کراسنگ پر گاڑی  شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 سمیت دیگر فلاحی تنظیموں کی ایمبولینس اور ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔