عدالت عظمیٰ: شوگر کمیشن سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر

141

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے شوگر کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل آفس کو
نوٹس جاری کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے شوگرکمیشن کی سفارشات پر کارروائی روکنے سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف وفاقی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کیس کی سماعت کرےگا۔