بینظیر آباد پریس کلب کے صدروصحافی پر حملہ قابل مذمت ہے

216

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)بے نظیرآباد پر یس کلب کے صدر اور سینئر صحافی اے کے ڈاھری پر قاتلانہ حملہ کر نے کی سخت الفظ میں مذمت کر تے قاتلوں کو فوری گر فتا ر کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالٰہیار کے صدر آصف رضا خانزادہ، نیاز خاضخیلی، ارشد متین خانزادہ،ذین خانزادہ، عبدالحمید عباسی، ٹی آر چنا، عبدالر شید عباسی، غلام حیدر بخاری، سید شہزادہ بخاری، فر قان بوزدار، ڈاکٹر یاسین لغاری اور ساجد حسین سمیت دیگر صحافیوں نے اپنے مشتر کہ مذمتی بیان میں کیا۔ اس موقعے پر صدر نیشنل پر یس کلب آصف رضا خانزادہ نے کہا کہ ہم جو لوگ حق و سچ کی آواز کو دشت گر دی کے ذریعے اور طاقت کے نشے میں صحافیوں پر قاتلانہ حملہ کر کے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ہم وزیر اعلیٰ سند ھ ، آئی جی سندھ اورچیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے والوں کو لگام دی جائے اور ملک کے چوتھے ستوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے صحافیوں اور صحافت پر حملے ہوتے رہے ہیں لیکن قلم کے مزدوروں نے کبھی بھی ان طاقتوروں کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔سندھ حکومت اور نواب شاہ انتظامیہ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ سیئنر صحافی پر قاتلانہ حملہ کر نے والوں کو فلفور گر فتارکیا جائے ودیگر صورت میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا جو لوگ صحافت کو اپنی باندھی بنا نا چاہتے ہیں وہ احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں اور قلم نہ جھکا ہے نہ جھکے گا۔