لودشیڈنگ کے نجات دہندہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نشانے پرہیں‘ شہباز شریف

262

لاہور( نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے والوں کو نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا شہریوں کو دیکھنا اذیت ناک ہے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ سخت گرمی میں حکومتی نااہلی سے دوبارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔