اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان سمجھوتا کریں گے نہ ہی کوئی رعایت دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے بلاول زرداری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عوام جسے چاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سے وزیراعظم ہیں، وزیر اعظم بھرپور طریقے سے قوم کی رہنمائی کررہے ہیں۔ وفاقی وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان سمجھوتا کریں گے نہ ہی کوئی رعایت، فرزندزرداری اور ان کی جماعت کوقوم نے عام انتخابات میں مسترد کیا۔ مرادسعید نے کہا کہ انہوں نے بجٹ کی منظوری کے موقع پربھی خفت اٹھائی، حادثاتی چیئرمین خاطر جمع رکھیں۔