صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے مہرہ کے ساحل کے نزدیک باغیوں سے ضبط کیے جانے والے ہتھیاروں کی وڈیو جاری کردی۔ جہاز پر لدی ہتھیاروں کی یہ کھیپ حوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی تھی،جسے اتحادی فوج نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران راستے ہی میں پکڑ لیا تھا۔ پہلی کارروائی 17اپریل کو کی گئی۔،جس میں مہرہ صوبے کے نزدیک ساحل پر ’دہو‘ نامی جہاز کے ذریعے اسمگل کی جانے والی ایرانی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑ ی گئی۔ دوسری کارروائی 24جون کو ہوئی،جس میں اتحادی فوج نے حضرموت صوبے میں ساحل کے نزدیک ایرانی ہتھیاروں کی کھیپ کی ترسیل ناکام بنادی۔