بلغراد(جسارت نیوز)سربیا کی وزیراعظم اینا برنابک نے ٹینس پلیئر نووک جوکووچ کا قصور اپنے سر لے لیا۔نمبرون ٹینس اسٹار کو ایونٹس کرانے پرکورونا وائرس کے پھیلائو کا باعث قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایسے میں سربیئن وزیراعظم نے اپنے ملک کے بہترین کھلاڑی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جوکووچ کا کوئی قصور نہیں، انھوں نے اچھے کے لیے سب کچھ کیا، اگر کوئی قصور وار ہے تو وہ میں ہوں جس نے ایونٹ کی اجازت دی، اس لیے جوکووک کو کچھ نہ کہا جائے۔