سراج الحق سے سید منور حسن ؒ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

357

لاہور(نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی سید منورحسن ؒ کی وفات پر منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے مختلف سیاسی ، دینی و روحانی شخصیات کی ملاقاتوں اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ یکم جولائی کو علامہ ابتسام الٰہی ظہیر ، علامہ عبدالخبیر آزاد ، ڈاکٹر سرفراز اعوان ، مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے امیر شیخ محمد شریف چکرانوی ، چیئرمین علامہ طارق یزدانی اور مولانا نعیم الرحمن ،صاحبزادہ حسن رسول بن پیر شفاعت رسول قادری نے اپنے اپنے وفود کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں اظہار تعزیت کیا اور سید منورحسنؒ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔