سراج الحق کا صفدرعباسی اور معظم عباسی سے رابط، منورعباسی کی وفات پر تعزیت

147

کراچی(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے جی ڈی اے کے مرکزی رہنما ڈاکٹر صفدرعلی عباسی اورلاڑکانہ سے منتخب رکن سندھ اسمبلی معظم
علی عباسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے ملک و سندھ کی سیاسی صورتحال وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر صفدرعباسی کے بھائی،معظم علی عباسی کے والد ولاڑکانہ اتحاد کے کنوینر حاجی منورعلی عباسی کی وفات پرتعزیت درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔