لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے
سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نگران جے آئی کسان و نائب امیر میاں محمد اسلم سے مشاورت کے بعد چودھری شوکت علی چدھڑ ایڈووکیٹ کو جے آئی کسان کا مرکزی صدر مقرر کیاہے ۔ واضح رہے کہ جے آئی کسان کے صدر چودھری نثار احمد ایڈووکیٹ کی وفات کی وجہ سے اس ذمے داری پر چودھری شوکت علی چدھڑ کا تقرر کیا گیا ہے ۔چودھری شوکت علی چدھڑ نے حلف اٹھا کر اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ۔شوکت علی چدھڑ زمانہ طالبعلمی میں لا کالج میں طالبعلم رہنما رہے ہیں ۔