ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )ایپکا ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرہ ،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کے خلاف ایک ریلی مکلی پبلک پارک سے پریس کلب مکلی تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکا نے پریس کلب مکلی پر سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایپکا ضلع ٹھٹھہ کے رہنمائوں صدر احمد نواز پٹھان،راجیو قریشی،سجاد سموں،جہانگیر میمن،مسرور خشک،تاج حسین بروہی۔عطا بروہی،گل محمد جھرکو،حنیف چند،عطا جانوری اورمحمد بخش مانجھند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ملازمین کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی ہے اس بجٹ کو ہم رد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی سمیت پروفیشنل ٹیکس لگاکر ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے اس مہنگائی کے دور میں جہاں پیٹرول کی قیمتیں جان بوجھ کر بڑھائی گئی ہیں یہ بار بھی ملازمین کے سروں پر تھونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے اور پیٹرول کی قیمتیں کم کرے اس کورونا وبا میں سرکاری ملازمین کو ریلیف مہیا کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔