لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حد گھاڑ واہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 7 سالہ بچہ شہزاد شیخ جاں بحق ہوگیا اطلاع پر ورثا نہر کے کنارے پہنچ گئے جبکہ غوطہ خوروں کی جانب سے بچے کے لاش کو تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم بچے کی لاش نہ مل سکی جس کے باعث بچے کے ورثا شدید غم میں نڈھال ہوگئے ہیں۔ ورثا نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ بچے کی لاش کی تلاشی میں مدد کی جائے۔جبکہ آخری اطلاع موصول ہونے تک بچے کی لاش نہ مل سکی۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد لاڑکانہ شہر کے اندر سرکاری عمارتوں سمیت اہم اداروں کی سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے سمیت تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو آن روڈ رہنے کی ہدایات کی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی مسعود احمد بنگش کا کہنا یا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کو شہر بھر سے ایڈوانس انٹیلی جنس رپورٹ جمع کرنے اور سرویلنس ڈیوٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ہم کراچی اسٹاک ایکسچینج کے داخلی راستے پر مامور سب انسپکٹر شاہد سمیت چار سیکورٹی اہلکاروں کی شہادتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید اور زخمی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔