گلگت بلتستان میں شکست سے عمران خان و پی ٹی آئی کا احتساب شروع ہوگا‘ بلاول

153

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں شکست سے عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کے احتساب کا آغاز ہوگا،پیپلزپارٹی الیکشن جیتے گی، خود بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلاؤں گا،، ہماری پارٹی کے امیدوار سماجی فاصلے کی ایس او پیز کو اختیار کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں۔تفصیلات کے مطابق بلاول زرداری کی سربراہی میں پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماؤں کا وڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلاول زرداری کو گلگت بلتستان کی قیادت نے علاقے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی اور انہیں گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کو قابو پانے میں حکومتی نااہلی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بلاول زرداری کو پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کورونا وباکے دنوں میں سندھ کے انتخابی حلقوں میں ضمنی انتخابات نہیں ہورہے جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود گلگت بلتستان میں انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، وبا کے دنوں میں بھی گلگت بلتستان میں انتخابات ہوئے تو میں خود بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلاؤں گا، بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں ہماری پارٹی کے امیدوار سماجی فاصلے کی ایس او پیز کو اختیار کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں۔ گلگت بلتستان میں شکست سے عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کے احتساب کا آغاز ہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کا الیکشن جیتے گی ۔ وڈیو لنک اجلاس میں مہدی شاہ، امجد ایڈووکیٹ، انجینئراسماعیل، محمد موسی، محمد جعفر، محمد علی اختر، عمران ندیم، علی مدد شیر، ایوب شاہ و دیگر بھی موجود تھے اس کے علاوہ عباس موسوی، شمس الدین، عتیق ایڈووکیٹ، بشیر احمد، آفتاب حیدر، آغا محمد علی شاہ ودیگر بھی شریک ہوئے ۔