ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر 1659حملے کیے اور اس دوران ایرانی ساختہ 318بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ انہوں نے ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہک کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ باغیوں نے اسلحہ سے لیس371ڈرون سعودی عرب پر حملوں کے لیے بھیجے۔ اس دوران باب مندب اور بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالنے کے لیے دھماکا خیز مواد سے لدی 64کشتیوں سے حملوں کی کوششیں بھی کی گئیں۔