روسی، ترکی اور ایرانی صدور آج وڈیو کانفرنس کریں گے

165

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس، ایران اور ترکی کے صدور آج ایک وڈیو کانفرنس کے ذریعے شامی مسئلے پر بات چیت کریں گے۔ یہ بات کریملن کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں 9برس سے جاری خانہ جنگی میں ایران اور روس صدر فوجی آمر بشار الاسد کی حمایت کر رہے ہیں، جب کہ ترکی شامی اپوزیشن کے مزاحمت کاروں کا حمایتی ہے۔